دی ہیک (این این آئی) عالمی عدالت انصاف میں تعینات بھارتی جج نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانا بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی ہے اور یہ پاکستان کی مکمل ناکامی ہے۔ مجھے اس بات پر خوشی ہو رہی ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچالیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پھانسی پر حکم امتناع جاری کرنے والیے 11 ججز میں سے ایک بھارتی جج دلویر بھنڈاری بھی تھے جن کے بیان نے مقدمے کی شفافیت مشکوک بنا دی ہے۔آئی سی جے کی ججز پینل میں شامل بھارتی جج نے جانبداری ظاہر کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی قرار دے دیا ہے۔ بھارتی جج کے اس بیان کے بعد تاحال عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیںآیا-