منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان کی دشمنی میں بھارت اپنے پائوں کاٹ رہا ہے‘‘ معروف بھارتی اخبار اپنی ہی حکومت پر برس پڑا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ میں منعقدہ ’ون بیلٹ ون روڈ فورم‘ میں درجنوں ممالک کے سربراہان نے شرکت کی وہیں بھارت نے اجلاس میں اپنا سرکاری وفد بھیجنے سے انکار کیا۔بھارت کا مؤقف تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارتی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب نئی دہلی کے اس اقدام پر بھارت کے 3 اہم خبر رساں اداروں نے اپنے اداریئے حکومت کو ون بیلٹ ون روڈ فورم میں عدم شرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی ناکامی قرار دیا۔تاہم کچھ نشریاتی اداروں کا مؤقف تھا کہ قیادت کے بیجنگ کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر تحفظات درست ہیں۔انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ’بھارت کا سی پیک پر اعتراض درست ہے تاہم متنازع بات یہ ہے کہ ہم خود مختیاری کے اہم ترین سوال پر کسی عالمی طاقت کو ساتھ نہیں کرسکے‘۔اداریئے میں مزید لکھا گیا کہ ’چین کی جانب سے منعقد کیا گیا ون بیلٹ ون روڈ فورم، جس میں جدید دور میں رابطے اور تعاون کے منصوبوں سے متعلق معلومات منظرعام پر لائی گئیں، میں بھارت کی عدم شرکت خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی اور نئی دہلی کی تنہائی کو واضح کرتی ہے‘۔انڈیں ایکسپریس نے لکھا کہ ‘ کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی آواز اور مؤقف پیش کرنے کے بجائے اس کا بائیکاٹ کرکے بھارت نے یہ پیغام دیا کہ وہ ہر فورم پر آواز بلند کریں گا لیکن درحقیقت جو ہوا ہے اسے تسلیم کرلیا ہے‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…