نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر پرناپ مکھرجی نے ان کا استقبال کیا۔ نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت 6 ارب ڈالر سالانہ ہے جس
میں عنقریب اضافہ ہو گا۔ بھارت میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے باعث ترک سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔بھارتی اخبار ’’نیو انڈین ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق طیب اردوان کامزید کہنا تھا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت دی جانی چاہئے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔