اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارت اور افغانستان کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا اور اپیل کی کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔پاکستان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے اور افغانستان اس کا
سہولت کارہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے صاف کہہ دیا کہ کل بھوشن یادیو کو سفارتی رسائی نہیں دی جاتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کو کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کے بھارت میں علاج کی داستان سنائی ، افغانستان میں ”را“ کے تیرہ بھارتی ایجنٹوں کی امریکی بم حملے میں ہلاکت کا بھی بتا یا۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کی اپیل بھی کر دی۔