اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور پاکستانی قیادت اور عوام کی نیک خواہشات ان تک پہنچائیں،ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔وائٹ ہاؤ س میں ہونے والی ملاقات کے

دوران نئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کیں۔اس موقع پر اعزاز چوہدری نے پاک-امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ملاقات میں اعزاز چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان سے متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے اعزاز چوہدری کی خدمات اور اعلی کارکردگی کو سراہا۔دوران ملاقات امریکی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم نوعیت کے ہیں ہم اس تعلقات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔خیال رہے کہ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو رواں سال فروری میں امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا جبکہ مارچ سے انہوں نے نئے سفیر کا عہدہ سنھالا۔اعزاز چوہدری دسمبر 2013 سے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وہ وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔قبل ازیں اعزاز چوہدری نیدرلینڈز میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہ چکے ہیں، وہ ‘پاکستان مررڈ ٹو ڈچ آئیز’ کے نام سے ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں۔اس کے علاوہ اعزاز چوہدری اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔اعزاز چوہدری 27 فروری 1958 کو پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بیچلر آف سائنس جبکہ فلیچر

اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی، میڈ فورڈ، میساچیوسٹس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی امریکا کا دورہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…