نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بھارتی خبار نے دعوی کیا ہے کہ نیپام میں گم ہونے والے سابق پاکستانی فوجی آفسر حبیب ظاہر اُس ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کے نیٹ ورک کا نہ صرف کھوج لگایا بلکہ اس کو جال میں پھنسا کر گرفتار کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے،حبیب ظاہر پاک فوج سے 2014 سے ریٹائرڈ ہو چکے
ہیں لیکن انکی صلاحیتوں کی وجہ سے آئی ایس آئی انکی خدمات سے فائدہ اُٹھاتی رہی۔باخبر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک عرصے سے حبیب ظاہر کا پیچھا کر رہی تھیں،حبیب ظاہر کو بھاری مراعات کا لالچ دے کر بلایا گیا،دو اپریل کو حبیب ظاہر عمان پہنچے جہاں ایک دو روز بعد وہ نیپال چلے گئے جس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں۔