منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

’’بھارتی اور افغان ایجنسیاں گٹھ جوڑ کر چکی ہیں ‘‘ پاکستان کے خلاف کیا کام کیا جا رہا ہے ؟ افغان رکن پارلیمنٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور ’’را‘‘مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میرے خلاف نفرت انگیز مہم بھارتی خفیہ ایجنسی کی ایما پر چلائی جا رہی ہے،افغان رکن پارلیمنٹ عبداللطیف پیدرام نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی افغانستان میں سرگرمیوں کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ اور افغان نیشنل کانگریس کے سربراہ عبداللطیف پیدرام نے ایک افغان اخبار کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس

اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘انہیں قتل کروانا چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف افغانستان میں نفرت اور تعصب پر مبنی مہم کے پیچھے دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کا ہاتھ ہے اور وہ پاک افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان میں بھارتی مفادات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ عبداللطیف پیدرام قومیت کے اعتبار سے ایک تاجک ہیں جو افغانستان کے بدخشاں صوبے سے وولیسی جرگہ کے رکن منتخب ہوئے ہیں جو کہ افغان پارلیمنٹ کا ایوان زیریں کہلاتا ہے۔عبداللطیف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے 80فیصد عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان کیساتھ افغانستان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے مسائل حل کرے تاکہ بارڈر کے دونوں اطراف کے رہنے والوں کو آسانی میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس بھی ان کے خلاف متحرک ہو چکی ہے اور قومی سلامتی کونسل کی ایما پر ان کے خلاف من گھڑت مقدمات اور الزامات گھڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے دوران افغان رکن پارلیمنٹ نےڈریونڈ لائن کو مستقل پاک افغان بارڈر تسلیم کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے یقینی طور پر پاک افغان کشیدگی میں کمی ہو گی۔جس پر ان کے خلاف افغانستان میں

آسمان سر پر اٹھا لیا گیا اور متعدد اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے اور انہیں سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہ جبکہ افغانستان ٹائمز نے بھی عبداللطیف کی جانب سے ڈریونڈ لائن کو مستقل بارڈر قرار دئیے جانے کے بیان پر ان کے خلاف اپنے ایک ایڈیٹوریل میں اسے افغانستان کے شہدا کے ساتھ مذاق قرار دیا تھا اور اسے اپنی تاریخ اور قومی فخر کے منافی قرار دیا تھا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…