منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی سیر پر آئے امریکی جوڑے نے وطن عزیز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن اس کو دہشتگردی کا سامنا کئی سال سے ہے لیکن بہادری سے اس ناسور کا مقابلہ کرنے کے باوجود پاکستان کے خلاف مغربی میڈیا میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ جس کی وجہ سے سیاحت انتہائی کم ہے اور جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں اصل صورتحال منظر عام پر نا انے کی وجہ سے لوگ غلط فہمی اور اور غلط افواہوں کو اصل حقیقت کا رنگ دینے

میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ایلکس اور سباسچین ایک نوجوان امریکی جوڑا ہیں جوسفر کے دوران پاکستان بھی آئے۔ اس نوجوان جوڑے کو بھی پاکستان کے بارے میں وہی باتیں بتائی گئیں جو مغربی میڈیا میں پاکستان کے دشمنوں نے بہت مشہور کر رکھی ہیں، پاکستان جائیں تو دہشتگردوں سے بچ کر رہیں مگر جب یہ پاکستان آئے تو ایک ایسی ’دہشت گردی‘ سے واسطہ پڑ گیا کہ جس کی مٹھاس انہیں زندگی بھر نہیں بھولے گی۔یہ نوجوان جوڑا اپنے سفر پاکستان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان یہ ایسا ملک ہے جو ہر موڑ پر آپ کو حیران کردیتا ہے۔ آپ یہاں آئیں تو بس اپنے تمام خوف بھول جائیں اور خود کو یہاں کے عوام میں گم کرلیں، جو مہمان نوازی میں دنیامیں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔‘‘پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انتہائی دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں ’’ اس ملک میں کھانا کھلانے والے ’دہشتگرد‘ پائے جاتے ہیں جو ایک محبت کرنے والی پاکستانی ماں یا دادی کے روپ میں ہر جگہ ملتے ہیں۔ وہ کسی گھر کے دروازے کے پیچھے ہوسکتے ہیں، جن کے پاس ایک چمچہ تیار ہوتاہے اور وہ موقع کا انتظار کرتے ہیں کہ آپ ان کے ہاتھ لگ جائیں اور وہ آپ کو جی بھر کر کھانا کھلائیں۔ ان سے فرار کا کوئی راستہ نہیں۔ یہ آپ کو ڈھونڈ ہی لیں گے۔ یہ آپ کو بٹھالیتے ہیں اور اتنا کھانا کھلاتے ہیں کہ آپ پھٹنے والے ہوجاتے ہیں۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…