جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کی ان گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے ہماراوفدنہیں آسکتا۔۔پاکستان نے اہم اسلامی ملک میں ہونے والی کانفرس میں شرکت سے انکارکردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آئی این پی)پاکستان کی پارلیمان نے انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں یکم اپر یل سے شروع ہونے والی بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے 136ویں اجلاس میں شر کت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں ایک دس رکنی پارلیمانی وفد نے اس کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد

اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستان کی عوام اور ریاست کے ساتھ غیر دوستانہ, متعصبانہ رویے کی بنا پر یہنا خوشگوار فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل تحمل و برداشت اور خیر سگالی کی کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کی قیادت، حکومتی اہلکار اور میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف منفی بیانات اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ان حالات میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا بے سود ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے پالیمان نے بنگلہ دیش کے عوام اور پارلیمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے تمام تر مخلصانہ کوششیں کیں اور یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی کہ پاکستان کے پارلیمانی وفد نے 2014 میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیر مین کے انتخاب کے لیے متفقہ طور پر بنگلہ دیش کی سپیکرڈاکٹر شرمین چوہدری کے حق میں ووٹ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ڈاکٹر شرمین چوہدری انتہائی کم مارجن سے کامیاب ہوئیں اورانہوں نے 78 کے مقابلے میں 82ووٹ حاصل کیے جن میں 10ووٹ پاکستانی پارلیمانی وفد کے شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے 2014 میں بین الپارلیمانی یونین کے صدر کے انتخاب کے لیے بنگلہ دیشی امیدوار

عبدالصبورکے ساتھ بھی یہی مثبت اور دوستانہ رو یہ اختیار کیا گیا اور پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ان کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا ۔سپیکر نے مزید کہا کہ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین اور ایشیائی پارلیمانی یونین کے پلیٹ فارمز پر بھی بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون جاری رکھا ۔سپیکر نے کہا کہ بنگلہ دیش نے کبھی بھی پاکستان کی طر ف سے دوستی اورخیر سگالی کے لیے بڑھائے جانے والے ہاتھ کا جواب مثبت انداز میں نہیں دیا اور ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کی کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات عائد کیے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سپیکر کو متعدد بار پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کا دورہ نہ کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں بنگلہ دیش کے سپیکر کے ساتھ ذاتی اور اعلی سطحی رابطوں کے باوجود بنگلہ دیش کے پارلیمانی وفود نے پاکستان میں 2016ء میں منعقد ہونے والی سارک ینگ پارلیمانی اور کانفرنس اور ویمن پارلمینٹری کانفرنسز اور 2017میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شر کت نہیں کی ۔سپیکر نے رواں ماہ کے اوائل میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سے ہونے والی اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہائی کمشنر کو اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر نے کا پیغام دیا ۔سپیکر نے کہا کہ ان تمام تر مخلصانہ کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کی طر ف سے پاکستان کو بار بار نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی طر ف سے انتہائی مخا لفانہ اورمتعصبانہ رویے کی بنا پر انتہائی دکھی دل کے ساتھ بین پارلیمانی یونین کے اجلا س میں شر کت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سپیکر نے اپنے بیان میں بنگلہ دیشی پارلیمنٹ اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…