سان فرانسیکو (آئی این پی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ نے پاکستان کی طرف سے گستاخانہ مواد والے اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا جبکہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے والے سینکڑوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا، اس ضمن میں ٹوئٹر انتظامیہ نے جماعت الدعوۃکے مرکزی ترجمان یحیی مجاہد سمیت کئی رہنماوں کے اکاؤنٹس بھی بغیر وجہ بتائے بلاک کردئیے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق
پاکستان کی جانب سے گستاخانہ مواد رکھنے والے اکاؤنٹس نہ بند کر کے ٹوئٹر نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے اور گستاخانہ مواد والے اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے ان اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے جن پر کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جاتی تھی ۔ جماع الدعوۃ کے ترجمان یحیی مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹس بھارتی دباؤ میں بند کئے ،