اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نےمعروف پاکستانی منی ایکسچینج گروپ پر دہشتگرد تنظیموں کو رقم فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں پاکستان کے مشہور منی ایکسچینج گروپ خانانی پر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ اور دہشتگرد تنظیموں کو رقم فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خانانی گروپ
بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں سرگرم جرائم پیشہ افراد کیساتھ منسلک ہو چکا تھا اور کولمبیا، چین اور میکسیکو کے گروہوں کوبھی رقوم کی فراہمی یقینی بناتا تھا جبکہ اس کے علاوہ لشکر طیبہ، دائوابراہیم گروپ، القاعدہ اور جیش محمد کو بھی مدد فراہم کرتا تھا۔ واضح رہے کہ خانانی گروپ متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے ترسیل زر کے حوالے سے بڑانام گردانا جاتا تھا ۔یاد رہے کہ یہ تمام الزامات جاوید خانانی کی موت کے بعد عائد کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ سال کراچی کی زیر تعمیر عمارت سے مبینہ خودکشی کےنتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔