افغانستان میں کیمیائی حملے،بھارتی فوج الرٹ، وزیر دفاع نے بڑا اعلان کردیا

3  مارچ‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں، اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا، بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا تھاکہ

کابل میں ہونے والے گزشتہ روز کے خودکش دھماکے ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں ہماری فوج کو کسی بھی طرح کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیار ہونا چاہئے۔افغانستان کے جنوبی اور شمالی حصوں سے جس طرح کی اطلاعات آرہی ہیں اور میں نے بھی کچھ کیمیائی ہتھیاروں سے دوچار مقامی آبادی کی تصاویر کو دیکھا ہے۔منوہر پریکر نے کہاکہ اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنیکیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…