ہزاروں پاکستانی طالبعلموں نے چین کا رُخ کرلیا،چینی وزارت تعلیم کے حیرت انگیزانکشافات

3  مارچ‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی )چین میں 19ہزار پاکستانی طالب علم چینی یونیورسٹیز میں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ چین کی وزارت تعلیم کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کی پیش قدمی کے بعد 64 ممالک کے تقریباً دو لاکھ سے زائد طالب علم چینی درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئے ۔ یہ تعداد2015سے 13.6فیصد زیادہ ہے ۔ طالب علموں کی زیادہ تعداد ان ممالک سے تعلق رکھتی ہے جو اکنامک ون بیلٹ ون روڈ سے جڑے ہیں ۔ ساحلی سلک روڈ میں اس تعداد کو تیزی سے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ چینی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر شوتاؤنے

بتایا کہ بین الاقوامی طالب علموں کی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 2016میں دنیا کے 205ممالک سے 4لاکھ40ہزار سے زائد طالب علم چین میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کیلئے آئے جو کہ 2015سے 11.4فیصد زیادہ ہے ۔چین کے سکالر شپ کونسل کے جنرل سیکرٹری لیو جینگ ہوئی نے کہا کہ پچھلے سال 183ممالک کے 4ہزار900طالب علموں کو سکالر شپدیا گیا۔سکالر شپ پانے والے طالب علموں میں سے 61فیصد کا تعلق ان ممالک سے ہے جو ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے منسلک ہیں ۔ 2018 میں اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔ چین اوورسیز تعلیم کا ایشیا میں سب سے بڑا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…