نئی دہلی (آئی این پی)جنوبی ایشیائی ممالک کی 2روزہ سپیکر کانفرنس 18فروری سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی ،پاکستان نے کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی 2روزہ سپیکر کانفرنس 18فروری سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شروع ہوگی جس میں جنوبی ایشیا میں غربت ،ترقی ،ماحول کےخدشات پر گفتگوکی جائے گی ۔پاکستان نے کانفرنس میں
شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا کوئی وفد نہیں آرہا ہے ۔اسپیکر ایاز صادق کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار نہ ہونے کے باعث کانفرنس میں شرکت نہ کرے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آبادمیں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔