جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی سب سے بڑی مشکل کا حل ایران نے تاریخی پیشکش کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تیار ہے جبکہ قبل ازیں پاکستان ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے۔ریڈیو تہران کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا

کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کم خرچ، محفوظ اور موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پاک ،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا فروغ ہے جبکہ نہ صرف ایران پاکستان کو،اپنا ہمسایہ بلکہ برادر ملک سمجھتا ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو نمایاں اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ اس میں 3ہزار میگاواٹ تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ایرانی قو نصل جنرل نے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے دوطرفہ اقتصادی رابطوں میںمزید اضافہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…