اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

74بھارتی دفاعی اہلکار پاکستان نے پکڑ لئے،بھارت میں کہرام برپا،وزیر مملکت برائے خارجہ رُو پڑے

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے لاپتہ ہونے والے 74دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمارے لاپتہ ہونے والے 74دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں

سنگھ کا کہنا تھا کہ لیکن انکی موجودگی کے حوالے سے پڑوسی ملک کی جانب سے اب تک تسلیم نہیں کیا گیا ۔ وی کے سنگھ کا انتہائی دکھ سے کہنا تھا کہ حکومت نے اعلی سطح سمیت دیگر فورم پر پاکستانی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا ہے مگر پاکستان کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ انھوں نے بتایا کہ ایم ڈی پی کی ایک کمیٹی نے 2007میں پاکستانی جیلوں کا دورہ کیا تھا لیکن ان لاپتہ افراد کی وہاں موجودگی کے شواہد نہیں مل سکے تاہم اسکے باوجود حکومت پڑوسی ملک سے اس معاملے کو اٹھاتی رہی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی جیلوں میں 208بھارتی موجود ہیں جن میں 61سول قیدی اور 147ماہی گیر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…