نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے فروری سے اندور میں ہونے والی جنوبی ایشیائی سپیکر ز سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت دے دی جبکہ پاکستان نے ابھی اس دعوت نامے پر جواب نہیں دیا ۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت ماہ فروری2017ء میں جنوبی ایشیائی سپیکرز سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو بھی دعوت دی جا چکی ہے ۔پاکستان نے
ابھی بھارت کے اس دعوت نامے پر کوئی جواب نہیں دیا تاہم بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومتی ذرائع سے رابطہ ہوا ہے جنہوں نے شرکت سے انکار کیا ہے جبکہ دیگر جنوب ایشیائی ممالک نے سمٹ میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے ۔ دو روزہ سپیکر سمٹ 18اور 19فروری کو اندور میں ہو گی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں منعقد نہ ہونے والی سارک سمٹ کے بعد بھارت نے سپیکر سمٹ کو منعقد کیا ہے ۔بھارت نے اڑی حملے کو بنیاد بنا کر اسلام آباد کی سارک سمٹ میںحصہ نہیں لیا تھا اور دیگر ممالک کو بھی اس سمٹ کا بائیکاٹ کرنے پر آمادہ کیا تھا۔