چندی گڑھ (آئی این پی) بھارتی پولیس نے ریاست ہریانہ سے غبارے کے ساتھ بندھے پانچ ہزار کے پاکستانی نوٹ برآمد کرلئے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست ہریانہ کے ضلع سرسا میں غبار ے کے ساتھ بندھے پانچ ہزار کے پاکستانی نوٹ برآمد کرلئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوٹ ریاست ہریانہ کے ضلع سرسا میں
ایک مندر کے ساتھ پڑے غبارے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو نے ا سٹرٹیجک معلومات پاکستانی ہینڈلرز کو منتقل کرنے کے شبے میں 2 مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کوریاست راجستھان میں بھگت کی کوٹھی ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھر ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ دونوں مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کے لئے جے پور لے جایا گیا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں مشتبہ افراد تھر ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے ہینڈلرز کو کئی سٹرٹیجک معلومات فراہم کر چکے ہیں ۔