ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے بھارت کو خطر ہ ہے ،پاکستان نے ریاست پنجاب ۔۔! بھارتی وزیراعظم نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ کپورہ /فریکوٹ(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ریاست پنجاب کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے ،پاکستان سے بھارت کو خطر ہ ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ہمیں دھمکیاں دیتا رہا ہے اس لیے ریاستی عوام اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کو ووٹ ڈالیں تاکہ سرحدی ریاست میں ایک مضبوط حکومت قائم کی جاسکے،اگر ریاست میں ایک کمزور یا باہر والوں کی حکومت آگئی تو یہ پنجاب اور ملک کیلئے بہت برا ہوگا۔

اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق چندھی گڑھ سے 225کلومیٹر دور واقع پنجاب کے زرعی علاقے کوٹ کپورہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے بھارت کو خطر ہ ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ہمیں دھمکیاں دیتا رہا ہے اس لیے ووٹرز پنجاب میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کو ووٹ ڈالیں تاکہ سرحدی ریاست میں ایک مضبوط حکومت قائم کی جاسکے ۔مودی نے عوام کو خبردارکیا کہ ان جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جو اپنے مفادات کیلئے حکومت بنانا چاہتی ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب ایک سرحدی ریاست ہے ۔ پاکستان ہمیشہ سے پنجاب کو غیر مستحکم کرنے کیلئے موقعوں کی تلاش میں رہا ہے ۔اگر ریاست میں ایک کمزور حکومت یا باہر والوں کی یا پرتعیش لوگوں کی حکومت آگئی تو یہ پنجاب اور ملک کیلئے بہت برا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ایک مضبوط حکومت ہیں اور آپ نے مناسب طریقے سے ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانا ہے ۔واضح رہے کہ 4فروری کو ریاست پنجاب میں 117اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات ہورہے ہیں جہاں اکالی دل بی جے پی ایک ساتھ میدان میں ہیں اسکے علاوہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی میدان میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…