پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک کے صبر کا پیمانہ لبریز،افغانیوں کو جبری طورپر پکڑ پکڑ کر بے دخل کرنا شروع کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزار افغان تارکین وطن کا دوسرا گروپ بھی جرمنی سے کابل بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روز ان تارکین وطن کو جبری طور پر بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی بدر کیا گیا۔ ان تارکین وطن کو جبری طور پر ان کی قیام گاہوں سے حراست میں لیا گیا اور ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچا دیا گیا۔

کابل اور برلن حکومتوں کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ناکام درخواست گزار افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا سکتا ہے اور کابل حکومت کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ انہیں قبول کرے۔عرش الوکزئی نامی 20 سالہ تارک وطن نے کابل پہنچنے پر بتایاکہ صبح کے چار بجے تھے۔ میں سو رہا تھا، جب پولیس نے مجھے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔عرش نے جرمنی میں پانچ برس گزارے۔ عرش نے افغانستان ایک بہتر مستقبل کے لیے چھوڑا تھا، کیوں کہ وہاں اسے ملازمت دستیاب نہیں تھی۔ ’’اب مجھے معلوم نہیں میں یہاں کیا کروں گا۔دسمبر کے وسط میں بھی 34 افغان مہاجرین کو جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس افغانستان پہنچا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…