اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سعودی وزارت حج کےدرمیان حج کوٹےسےمتعلق معاہدہ آج ہوگا۔معاہدےکےتحت پاکستان کےحج کوٹےمیں اضافہ کیاجائےگا۔ پاکستان کورواں سال مزید40ہزارحجاج کاکوٹہ مل جائےگا۔معاہدےکےتحت پاکستان کےحجاج کی تعدادایک لاکھ80ہزارہوجائےگی۔
تقریب میں وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف شرکت کریں گے۔سیکرٹری مذہبی امور،ڈی جی حج اورپاکستانی سفیربھی تقریب میں شرکت کریں گے۔سردارمحمدیوسف نے کہا کوٹےمیں مزید20ہزارحجاج کےاضافےکی کوشش کررہےہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہر سال 1لاکھ 40 ہزار پاکستانی کوٹے کے مطابق حج کی سعادت حاصل کیا کرتے تھے۔
سعودی عرب کا زبردست اقدام ۔۔۔پاکستان کے حج کوٹہ میں بہت بڑا اضافہ
19
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں