جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے نئے آرمی چیف نے آتے ہی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کا اعلان کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ایک ضروری پیغام تھا، مستقبل میں ایسی کارروائیوں کے امکان کومستردنہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روزبھارتی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا جودینا ضروری تھا۔

اگرسرحد پار دہشت گردی کے کیمپ ہیں اوروہاں سے ہماری طرف ایل اوسی پرصورتحال کوخراب کیا جاتا ہیتوپھرہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کاحق رکھتے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پار کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلیے بہت سی حکمت عملیاں زیرغورہیں اورسرجیکل اسٹرائیک کا مظاہرہ ان سے میں صرف ایک ہے، ہم دیگر طریقوں پربھی کام کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو بھارتی فوج سرحد پراپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے سے ہچکچائے گی نہیں اور پاکستان میں مزید سرجیکل سٹرائیکس کرے گی۔بھارتی آرمی چیف جو کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے اور لائن آف کنٹرول کے معاملات کو دیکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انھیں مودی حکومت کے عقاب صفت وزیردفاع منوہر پاریکرنے سینئر ترین افسرکوآرمی چیف بنانے کی کئی عشروں کی روایت کو تج کر بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کیا ہے۔ دریں اثنا لکھنو میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت بیک وقت چین اور پاکستان کے ساتھ دو محاذوں پر لڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…