نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی امور پر نظر رکھنے والے امریکی معتبر میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے بعد ایک اور میدان میں پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فوربز میگزین کے آرٹیکل میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ اور جغرافیائی سیاست کی کارکردگی ایک ساتھ نہیں چل سکتی لیکن پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بھارتی منڈی کو جہاں پیچھے چھوڑا وہیں پاکستان امریکا اور چین سے فوائد حاصل کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فوربز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر 46 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنے کے علاوہ پاکستان کی انفرااسٹرکچر کمپنیز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ لگا رہا ہے جب کہ چین کے لئے بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ مطمئن کرنا آسان نہیں اس لئے اس نے پاکستان کا ساتھ دیا اور نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارت کی ہمیشہ مخالفت کی۔
اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر چین کا پاکستان کی جانب جھکاؤ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سیشن میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے حق میں موقف اختیار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کے مقابلے میں چین پاکستان کا حامی ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا عالمی ایجنسی کی زبردست رپورٹ منظر عام پر
12
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں