جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے غیرملکی شہریوں کےلئے کسی کوبھی سپانسرکرنے کےلئے فیس ادائیگی کا نیاقانون منظورکرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی جوازات کے حکام نے پیشگی سپانسرفیس ادائیگی کے قانون کی منظوری دی ہے جس کے مطابق یہ فیس اقامے کی تجدید کے ساتھ ہی وصول کی جائے گی
جوادات کے مطابق اس فیس کاابتدائی طورپراطلاق 100ریال سے کیاگیاہے جبکہ اس کااطلاق یکم جولائی 2017سے ہوگا۔یہ فیس غیرملکی سپانسرزکوہرسال نئے اقامے یااقامے کی تجدید کے ساتھ جوادات کودیناپڑے گی ۔سعودی جوادات کے نئے قانون کے مطابق یکم جولائی 2017کے بعد 2018میں اس فیس کی شرح 200ریال فی شخص اوراس سے اگلے سال یعنی 2019میں 400ریال فی شخص ہوجائے گی ۔نئے قانون کے مطابق رواں سال نئے اقامے یاتجدیدی اقامے کی فیس سالانہ 24سوریال وصول کی جائے گی جبکہ اگلے سال اس کی شرح فی شخص دوگنایعنی 48سوریال ہوجائے گی ۔