جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کے گلے کی پھانس بن گئی،منتوں پر اتر آیا

1  جنوری‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر رسائی مانگ لی۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو اورلڑکی سے دوستی پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار نہال انصاری تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ماہی گیروں اور دیگر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح دیتا ہے ۔اس تناظر میں ہم پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں ۔ہم پاکستان کی تحویل میں موجودکلبھوشن یادو اور نہال انصاری سمیت دیگر بھارتی شہریوں تک قونصلر رسائی کے بھی منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔بھارت اس سے قبل بھی پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ چکا ہے تاہم پاکستان نے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…