منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کوسندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی،جواب میں چین میدان میں کود پڑا،بھارتی ششدر

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ  ڈ یسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فوجی شکست کے بعد پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کااعلان کیاکربیٹھے کہ ان کومعلوم نہیں تھاکہ یہ معاملہ بھی ان کے گلے پڑجائے گا۔مودی کوکیامعلوم تھاکہ وہ ایک دھمکی تودے رہے ہیں لیکن پاکستان کی پشت پراس کاایک عظیم دوست چین بھی کھڑاہے اورپھرایساہی ہوگیاکہ چین نے بھارت کی نام نہادطاقت کے غبارے سے ہواہی نکال دی ۔

ایک انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اس دھمکی کے بعد پاکستان اورچین نے فیصلہ کیاہے کہ واٹرسکیورٹی کوبھی پاک چین اقتصادی رہداری کاحصہ بنادیاجائے ۔دونوں دوستوں کے اس فیصلے سے چین اب ایسے تمام اقدامات اٹھاسکے گا جس سے پاکستان کوپانی کے حوالے سے مکمل تحفظ حاصل ہوجائے گا۔

پاکستان کی آبی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کارلانے کے لئے یہ اہم ترین فیصلہ سی پیک کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کی چھٹی میٹنگ میں کیا گیا جس کا انعقاد چینی دارالحکومت میں ہوا۔ یہ کمیٹی سی پیک پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ سازی کے لئے اعلیٰ ترین فورم ہے ۔اس اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ دریائے سندھ پرپانی کے ذخیرے کےلئے دیامربھاشاڈیم کی تعمیرکے حوالے سے ایک خصوصی گروپ کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔جوبھارت کی آبی دہشتگردی کامنہ توڑجواب دیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…