نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم نریندر مودی بدعنوانی میں ملوث ہیں،اس معلومات کو لوک سبھا میں پیش کروں گا لیکن حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہی ،میرے انکشاف سے نریندر مودی کا غبارہ پھٹ جائے گا،وزیر اعظم ڈرے ہوئے ہیں وہ بحث سے بھاگ رہے ہیں، انھیں بہانے بنانا بند کرنا چاہیے۔
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم نریندر مودی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ اس معلومات کو لوک سبھا میں پیش کریں گے لیکن حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہی۔
میرے اس نکشاف سے نریندر مودی کا ‘غبارہ پھٹ جائے گا،وزیر اعظم ڈرے ہوئے ہیں، وہ بحث سے بھاگ رہے ہیں، انھیں بہانے بنانا بند کرنا چاہیے۔اس کے بعد دیش یہ فیصلہ کرے گا کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس مبینہ معلومات کا تعلق کرنسی نوٹ بند کرنے کے فیصلے سے ہے راہل گاندھی نے کوئی واضح جواب نہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی جی پر پرسنل انفارمیشن ہے، پھر سے دہراتا ہوں، نریندر مودی جی کے بارے میں پرسنل انفارمیشن ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں آٹھ نومبر کو بڑے کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس پر سیاسی جنگ اب پارلیمان میں لڑی جا رہی ہے۔ پارلیمان کا رواں اجلاس جمعہ کو ختم ہو جائے گا۔
میرے پاس وزیراعظم نریندرمودی کی بدعنوانی سے متعلق معلومات موجود ہیں،راہل گاندھی کا دعویٰ
14
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں