جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اسلامی ملک میں قیامت صغری کا منظر، 160ہلاکتیں ہو گئیں 

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجہ (این این آئی)نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے اویو میں ایک بشپ کی تقریبِ تقرر کے دوران ایک چرچ کی چھت مہندم ہو جانے سے کم از کم 96 افراد ہلاک ہو گئے ، خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب کے وقت رینرز بائبل چرچ کے اندر سینکڑوں لوگ موجود تھے جن میں اکوا ابوم ریاست کے گورنر اوڈوم امانوئل بھی شامل ہیں، جو اس حادثے سے بچ نکلے۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت ابھی زیرِ تعمیر تھی اور معماروں نے اس تقریب سے قبل تیزی سے اس کا کام مکمل کیا تھا۔گورنر امانوئل نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔صدر محمد بخاری نے اس واقعے پر ‘گہرے دکھ’ کا اظہار کیا ہے۔
بچ جانے والے ایک شخص نے نائجیریا کے ٹیلی ویڑن چینلوں کو بتایاکہ چرچ کی تقریب معمول کی مطابق جاری تھی۔ گورنر کے پہنچنے کے 20 منٹ بعد اچانک چھت عبادت گزاروں پر گر پڑی۔ گورنر کو تیزی سے نکال لیا گیا، لیکن دوسرے اتنے خوش نصیب ثابت نہ ہو سکے۔نائجیریا میں عمارتوں کی چھتیں ڈھے جانا غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ ناقص تعمیراتی سازوسامان کا استعمال اور عمارتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔2014 میں نائجیریا ہی کے شہر لاگوس میں ایک چرچ کا ہاسٹل گر جانے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…