جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

وائٹ ہاؤ س میں مہمان پتھر کے ہوگئے،ویڈیو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) انٹرنیٹ پر وائٹ ہاؤ س میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تمام مہمان مجسمے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بظاہر دیکھنے میں یوں لگا رہا ہے کہ کسی نے جادو کی چھڑی گھما کر ان سب کو ساکت کردیا ہو۔یہ تقریب دراصل میڈل آف فریڈم دیے جانے کی ہے۔ یہ امریکا کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ہے اور یہ ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔رواں برس یہ میڈل بل گیٹس، ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس، مسلمان باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدالجبار، اداکار رابرٹ ڈی نیرو، ٹام ہینکس اور ایتھلیٹ مائیکل جارڈن سمیت 21 افراد کو دیا گیا۔تقریب میں ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اور میزبان ایلن ڈی نے سب کو ساکت ہوجانے کا چیلنج دیا جس کے بعد سب پتھر کے ہوگئے۔واضح رہے کہ یہ امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤ س میں آخری تقریب تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…