اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکامیں ڈونلڈٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے بعد امریکہ میں موجود پاکستانی تارکین وطن پریشانی کاشکار،صبرکاپیمانہ بھی لبریزہوگیا۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں موجود تارکین وطن پریشانی کا شکار ہیں۔ کیلیفورنیا میں رہائش پذیر خاندان کو ملک بدر ہونے کے خدشات ہوگئے۔اس بار ے میں امریکہ میں موجود تارکین وطن کاکہناہے کہ ٹرمپ اب صدرمنتخب ہوگئے ہیں اورجلدہی وائیٹ ہاؤس ا?رہے ہیں ،ہم کہا ں جائیں گے ؟پاکستانی تارکین وطن کاکہناہے کہ ان کوامریکہ میں اپنامستقبل تاریک نظرا?نے لگاہے جبکہ پاکستان میں اب ہم کام نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں معاوضے کم اورکام زیادہ لیاجاتاہے جبکہ پاکستان میں جولوگ پہلے سے کام کررہے ہیں وہ بھی ہمارے لئے مسائل پیداکریں گے۔اس طرح جبکہ میکسیکو میں رہناوالاایک پاکتانی خاندان سر پکڑ کر بیٹھ گیا،امیگریشن کا ایک کاغذ بھی ان کے پاس نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم اورصدرمنتخب ہونے کے بعد اپنے 100روزہ ایجنڈے میں واضح طورپرکہاہے کہ اب امریکہ میں تارکین وطن کی کوئی جگہ نہیں ہے اورتارکین وطن امریکہ پربوجھ ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کایہ بھی کہناہے کہ تارکین وطن کاامریکہ کی ترقی میں کردارضرور ہے لیکن یہ تارکین وطن امریکہ کیلئے ایک مستقل خطرہ ہیں اورمیں نے امریکہ کودنیاکاایک محفوط ترین ملک بناناہے۔