اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو دہشتگردی پرحملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے لئے پریشان کن ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں نے دہشتگرد محب لوگوں کو مضبوط کیا ہے اور وزیر اعظم
نریندر مودی ان نوٹوں پر پابندی عائد کر کے دہشتگردوں کی مضبوطی کو چھینا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں جعلی بھارتی کرنسی نوٹ چھپا کر ہماری معیشت کو تباہ کرنے کے لئے پھیلایا گیا انہوں نے کہا کہ ان نوٹوں پر پابندی کرپشن پر بھی سرجیکل سٹرائیک ہے انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے اگرچہ کچھ دن لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اس سے ملک یقینی طور پر سپرپاور بنے گا انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے لئے بھی خاصا پریشان کن ہے اور پاکستان میں اس پر صف ماتم بچھ گئی ہے۔