ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

جو کام پاکستان کر سکا وہ سعودی عرب نے کر دکھایا ۔۔ 26لاکھ ویب سائٹس بند

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے مخرب الاخلاق اور فحش مواد والی 26 لاکھ ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ابلاغی اور اطلاعاتی کمیشن نے بتایاکہ 2010ء سے گذشتہ سال کے اختتام تک فحش مواد والے 35 لاکھ سے زیادہ لنکس کو بلاک کیا گیا تھا۔کمیشن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو خطرناک اور اشتعال انگیز مواد والی ویب سائٹس تک رسائی سے روکنا اور بچانا ہے۔گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب میں بچوں کو خصوصی طور پر ہدف بنانے والی فحش مواد کی حامل ویب سائٹس کی درجہ بندی کی گئی تھی اور ان لنکس کی تعداد 549 تھی۔اس کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ سرچ انجنوں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والوں کے درمیان رابطے کے ذریعے سیف سرچ اس قابل ہوگا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ لنکس کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…