ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں افغان مہاجرین سے ایسا سلوک کہ سوشل میڈیاپر ہنگامہ کھڑ ا ہو گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے شیراز نامی شہر کے ایک حراستی مرکز میں ڈالے گئے افغان مہاجرین کے ساٹھ ذلت آمیز سلوک کا انکشاف ہوا ہے اور اس واقعے کی تازہ اور لرزہ خیز تصاویر سوشل میڈیاپر شائع ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے ایران میں افغان پناہ گزینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں افغان مہاجرین کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانیوں سے سفاکانہ سلوک کو ایرانی رجیم کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا مظہر قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افغانیوں میں سے بعض غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔
کو ایرانی پولیس کی طرف سے افغان مہاجرین کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان کی نمائش کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانیوں کے قبضے سے منشیات اور فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں۔ایرانی پولیس کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو گرفتار کیے گئے درجنوں افغانیوں کے قبضے سے شراب، منشیات کی دیگر اقسام اور فحش فلموں پرمبنی سی ڈیز برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ انہیں غیرقانونی طور ایران میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے افغانیوں کے قبضے سے برآمد کی گئی ممنوعہ اشیاء بھی لوگوں کو دکھائی گئی تاکہ عوام الناس میں بھی افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے نفرت کے جذبات پیدا کیے جاسکیں۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…