جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بی جے پی تیزی سے غیر مقبول ہونے لگی، بیٹے نے بی جے پی کی امیدوار اپنی ماں کو بھی ووٹ دینے سے انکار کر دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میںحکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اتنی تیزی سے غیر مقبول ہورہی ہے کہ حالیہ انتخاب میں بیٹے نے بی جے پی کی امیدوار اپنی ماں کو بھی ووٹ دینے سے انکار کر دیا اور اس کےخلاف مہم چلائی جس پر اس کی ماں صرف چھ ووٹوں سے ہارگئی۔میڈیار پورٹ کے مطابق بھارت میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کے ساتھ بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کھڑی ہونے والی خاتون کے اپنے بیٹے نے انھیں ووٹ دینے کے بجائے ان کے مخالف امیدوار کے حق میں اپنا کاسٹ کیا۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے اپنی والدہ کو ووٹ نہ دینے کی وجوہات سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس ب±ک پربتائی بھی ہیں جنھیں اب تک ہزاروں بار مزید شیئر کیا جا چکا ہے۔جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل راجیش کمار اپنے فیس ب±ک پیج پر لکھا کہ وہ اپنی والدہ کے لیے اپنی محبت کو قوم کے لیے اپنے فرض کے درمیان نہیں آنے دیں گے۔ان کی والدہ جگادما حکومتی ہندوقوم پسند جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی امیدوار تھیں۔ ایسے موقع پر جبکہ انتخابات میں انھیں صرف چھ ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ان کے صاحبزادے کی حمایت ان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی تھی۔رپورٹ کے مطابق راجیش کمار لکھتے ہیںکہ میری والدہ میرے سکول میں استانی تھیں لیکن اب انھیں وہ قومی عہد یاد نہیں جو انھوں نے مجھے سکھایا تھا اور اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنی والدہ اور ان جیسے دیگر لوگوں کو عہد یاد دلانے کے لیے یہ (آن لائن) پوسٹ کروں گا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
انھوں نے بی جے پی کو بھی اپنی پالیسیز کی پیروی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، مثال کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی کھلی جگہوں پر رفع حاجت ختم کرنے کی مہم۔خیال رہے کہ گذشتہ سال ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ گاو¿ں کے 70 فیصد لوگ باہر کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرتے ہیں یہ موضوع بھارت میں زیرِبحث ہے۔راجیش کمار لکھتے ہیں کہ بی جے پی کی حکمت عملی ملک کے کچھ حصوں میں کارگر نہیں ہے۔ کمار کا کہنا تھا کہ ووٹ کے بارے میں ان کے فیصلے کے باوجود ان کے اور ان کی والدہ کے آپس کے تعلقات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہ کہتے ہیں ’وہ (والدہ) چند مضبوط ترین لوگوں میں سے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔ میری والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا سیاسی نقطہ نظر رکھنے کا پورا حق ہے۔مقامی زبان ملیالم میں لکھی گئی کمار کی فیس ب±ک پوسٹ سے ایک بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور راجیش کمار کی جانب سے رشتے سے ماورا ہوکر آزادانہ سیاسی نقطہ نظر اپنانے کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کی پوسٹ پر تقریباً 15 سو لوگ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔فیس ب±ک کے کمنٹس کے خانے میں کسی کی جانب سے لکھا گیا ہے ’باآواز بلند نئی نسل‘ تو کچھ لوگ لکھتے ہیں ’بھائی آپ پر فخر ہے‘ اور درجنوں افراد کی جانب سے ’آپ کے لیے عزت‘ اور ’آپ کو سلام‘ لکھا گیا ہے۔تاہم ہر ایک ہی کمار کی حمایت پر آمادہ نظر نہیں آتا اور اختلاف رائے کرنے والے لکھتے ہیں اپنی سیاسی عزائم کی خاطر آپ نے اپنی والدہ کی توہین کی ہے۔کمار کہتے ہیں انھوں نے اپنا حقِ رائے دہی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اتحاد کے حق میں استعمال کیا ہے۔ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ نے انتخابات بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کی زیر قیادت لڑے ہیں اور کیرالہ کے مقامی انتخابات میں انھیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…