اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

والد سے منفرد سوچ سے حکومت کروںگا،ٹروڈو

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہے کہ میںوالد سے منفرد سوچ سے حکومت کروںگا۔انہوںنے مینز برج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اگرحکومت کرنے کا موقع ملا تو میں والد سے منفرد سوچ سے حکومت کروںگا۔ میرے والد پائر ٹروڈو پہلے وزیر اعظم تھے ان کا انداز حکمرانی منفرد تھا لیکن میںان سے بھی زیادہ منفرد سوچ سے حکومت کروںگا۔انہوں نے کہا کہ بل سی اکیاون کے معاملے میں ہماری پالیسی واضح ہے اور کسی کو کچھ بتانے کی کوئی ضرورت نہیںہے۔ہم نے ماحولیات کے حوالے سے بھی سوچ رکھا ہے اور ہم کینیڈینز کی بہتری چاہتے ہیں۔ ہم اس حوالے سے پریمئرز کوبلانے کا ارادہ رکھتے ہیںکیونکہ اپنے شہر اور علاقے کے بارے میںوہ بہتر جانتے ہیں۔ ہم نے صوبائی حکمرانوںسے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بھی بات کی ہے، ہم مختص رقم کو ان تک ضرور پہنچائیںگے۔ میری پارٹی نے بہت سے بہتر فیصلے کئے ہوئے ہیںجس کا علم آنے والے وقت میںہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم چھوٹے بزنس مینوںکو ٹیکس میںریلیف دینے کاارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریںاور بہتری لائیں۔ ہمارے راستے درمیانے درجے کے بزنس مینوں کے لئے کھلے ہیں۔ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیںلیکن اس وجہ سے کوئی جھگڑا نہیں چاہتے اور معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ میں یہ کہوںگا کہ کینیڈینز اپنے لئے بہتر لوگ اور بہتر پارٹی کاانتخاب کریں تاکہ ان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ تاہم ان کاکہنا ہے کہ میرے نزدیک مجھے ہی وزیر اعظم ہوناچا ہئے کیونکہ میںبہتر انتخاب ہوں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…