جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان امن کی جانب گامزن اور اس کی معیشت بھی بہتر ہورہی ہے، واشنگٹن پوسٹ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی جانب بڑھ رہا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بہتری کے اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوجی آمریت، دہشت گردی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اب بہت پرسکون ہے، گزشتہ 9 ماہ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی اور عوام اب شاپنگ مال، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور پرامن بنانے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرکے قیاس آرائیوں اور شبہات کا خاتمہ کیا ہے جب کہ ایک سال قبل عمران خان طویل دھرنے کے ساتھ ان کے استغفی کا مطالبہ کررہے تھے۔واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ نواز شریف نے فوج کو افغانستان اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی طے کرنے کے مکمل اختیارات بھی دیئے اور آپریشن ضربِ عضب اور کراچی میں امن وامان کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم اپنی ڈھائی سالہ بچ جانے والی مدت میں انہیں کئی معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان کے مخالفین فائدہ اٹھاسکتےہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کو اب تک 6.2 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جب کہ لندن میں معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والی ایک فرم رینیساں کیپٹل کے چارلی رابرٹسن نے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ تاہم دیگر غیرجانبدار اداروں کے مطابق پاکستان بیروزگاری کے خاتمے اور ملک میں توانائی کے سنگین بحران کو کم کرنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردی میں کمی سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن زرعی برآمدات میں کمی ہوئی ہے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…