منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں ایک بار پھر گرمی کی لہر، جمعرات کو درجہ حرارت 24سنٹی گریڈ ہو جائیگا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ابھی لوگوں نے سردی کے لئے اپنی ہیٹنگ آن کی تھی اور ونٹر کوٹ سے گرد جھاڑی تھی کے گرمی پھر عود کر آئی، برطانیہ کے بعض حصوں میں آج درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ (75F) )ہوجائے گا یہ صورتحال گذشتہ روز کے بالکل برعکس ہے جب منجمد کرنے دینے والی آرکٹک ہوائوں سے برطانیہ میں سردی آئی تھی، آکسفورڈ شائر میں درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ہوگیا تھا۔ میٹیو گروپ کی پیش گوئی کے مطابق سائوتھ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ہوگا۔ ستمبر کا اوسط بلند درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے۔ میٹ آفس کے مطابق صاف آسمانوںکے ساتھ درجہ حرارت 19سینٹی گریڈ ہوگا اور بدھ سے ویک اینڈ تک 20سے کم درجہ حرارت ہوا۔ میٹیو گروپ کے لئے فورکاسٹر گیماپلمب نے کہا کہ سورج کی آب و تاب سے چمک میں موسم گرم رہے گا۔ جمعرات اور جمعہ کو درجہ حرارت 23اور 24سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جو اوسط سے زیادہ ہے، سکاٹ لینڈ کے نارتھ ویسٹ میں درجہ حرارت 20-21سینٹی گریڈ جبکہ باقی سکاٹ لینڈ میں ممکنہ طور پر 20سینٹی گریڈ رہے گا اس موسم گرما میں انگلینڈ میں چارانتہائی گرم دن تھے۔ میٹ آفس ڈیٹا کے مطابق سیزن برطانیہ کا چار برس میں سرد ترین اور27برس میں چوتھا سرد ترین سیزن تھا۔ میٹ آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ رواں کے آخر میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے اور نومبر تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا جس کا سبب النینو کلائمنٹ چینج ہے جس سے سمندر کا پانی گرم ہورہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…