اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی جس سے افغان عوام بہت متاثر ہورہے ہیں۔روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کوجیلوں میں بند کیا گیا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونےکےب جائےمزید بڑھ گئی ہے جس سے افغان عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں داعش کا فروغ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے، افغانستان میں داعش کے مستحکم ہونے پر پڑوسی ممالک روس اور چین کو بھی خطرہ لاحق ہوگا، افغانستان میں داعش اجنبی ہیں، غیر ملکی سرپرستی اور فنڈنگ کےبغیر پھل پھول نہیں سکتے امریکا اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں۔ بہت سے معاملات میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ یہ ہی تھی۔