ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایشیا پیسیفک کی اقوام جہادی گروہوں کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہوں‘ آسٹریلوی وزیراعظم

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے ایشیا پیسیفک کی اقوام سے کہا ہے کہ وہ جہادی گروہوں کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہو جائیں ٹونی ایبٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیاگےا ہے جب امریکی صدر نے عراق میں دولتِ اسلامیہ کے حلاف 450 فوجی بھجوانے کی منظوری دی ہے۔جمعرات کو سڈنی میں علاقائی سلامتی سے متعلق کانفرنس میں شریک 25 ممالک کے وزرا سے خطاب میں وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ ’داعش‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے بین القوامی اہداف ہیں انھوں نے مشرقِ وسطیٰ میں دولتِ اسلامیہ کی کارروائیوں کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ ’ہم سروں کو کٹتے ہوئے دیکھ چکے ہیں یہ مقامی سطح پر ہونے والی کوئی رنجش یا ناراضگی نہیں بلکہ یہ بین القوامی سطح پر دہشت گردی کے عزائم ہیں۔ٹونی ایبٹ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کو اس بات پر قائل کرنا ہو گا کہ وہ دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار نہ کریں۔’ہمیں ہر ایک کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو صرف اس بنا پر مارنا کہ ان کا عقیدہ آپ سے مختلف ہے درست نہیں۔‘انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس بارے میں پرعزم ہے کہ وہ اپنے کسی بھی شہری کو دولتِ اسلامیہ میں شرکت کرنے کے لیے نہیں جانے دے گا۔’اپنے گھر کے اندر ہم کوشاں ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی آسٹریلیوی شہری ملک چھوڑ کر شام اور عراق میں پہلے سے موجود 15 ہزار جنگجوو¿وں کے ساتھ شامل نہ ہو سکے۔‘25 ممالک کی اس سکیورٹی کانفرنس میں فیس بک، ٹوئٹر گوگل سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے انتظامی عہدے دار بھی موجود تھے۔ٹونی ایبٹ نے دولتِ اسلامیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہکہ یہ تنظیم ہر ملک اور ہر شحص کے لیے ایک پیغام لے کر آرہی ہے کہ یا تو ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیں یا پھر مر جائیں۔’آپ اس قسم کے لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے، صرف لڑ سکتے ہیں۔‘خیال رہے کہ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس کے 100 کے قریب شہری شام اور عراق کے جہادی گروہوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ادھر امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے 450 امریکی فوجی بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔#



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…