جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

قیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت ضروری ہے،افغان صدر

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امن معاہدہ بھائی سے نہیں ہوتا بلکہ ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور قیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔انھوں نے یہ بات ملک کے جنوبی صوبے قندہار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کہی۔مندیگاک محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کو تسلیم کروایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماً اور گذشتہ 14 برس سے خصوصاً پاکستان افغانستان سے ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ پہلے امن معاہدہ کریں تاکہ طالبان امن پر راضی ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔اشرف غنی کا کہنا تھا

مزید پڑھیے:مرد پارٹنر کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں ؟

کہ افغانستان میں سلامتی کے قومی ڈائریکٹریٹ کے سربراہ قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تبھی اس معاہدے پر دستخط کریں گے جب اس سلسلے میں مشاورت اور عمومی اتفاقِ رائے ہو جائے گا۔افغان صدر کا یہ بیان ان کے ماضی قریب میں پاکستان سے متعلق بیانات کے برعکس ہے جن میں انھوں نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے لیے تشویش کا باعث بننے والے معاملات سے نمٹنے کی بات کی تھی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…