ریاض (نیوز ڈیسک) بھارت نے کچھ روزقبل سعودی عرب میں خواتین گھریلوملازماﺅں کے معاملے پراحتجاج کے طورپرافرادی قوت بھجواناروک دیاتھالیکن گزشتہ روزبھارتی سفارتخانے کی طرف سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے سعودی عرب کو لیبر بھیجنے کا عمل معطل کردیا ہے۔ سفارتخانے کے نمائندے حفظ الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سعودی عرب کو بھیجی جانے والی لیبر معطل کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ہر رپورٹ گمراہ کن ہے۔
گزشتہ روز مقامی میڈیا اور بعد ازاں بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کی طرف سے کل لیبر میں 25 فیصد گھریلو ملازماﺅں کو شامل کرنے کی شرط سے ناخوش ہوکر بھارت نے مملکت کو لیبر بھیجنے کا عمل معطل کردیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں 28 لاکھ سے زیادہ بھارتی شہری مقیم ہیں اور یہ مملکت میں کسی بھی غیر ملکی کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ تعداد بھارتی لیبر کی کسی بھی غیر ملک میں سب سے بڑی تعداد بھی ہے
بھارت احتجاج کے بعد سعودی عرب سے ڈرگیا،معافی مانگ لی
5
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں