پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’مجھے میرے 6بچوں کو قتل کرنے کی اجازت دی جائے‘،مسلمان بھارتی شہری کی حکومت سے درخواست

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک بھارتی مسلمان شہری نے 6بیمار بچوں کے والد نے علاج کروانے کی سکت نہ رکھنے پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو خط لکھا ہے کہ اسے اپنے بچوں کو قتل کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس کے پاس اپنے بچوں کا علاج کروانے رقم نہیں اور وہ مزید ان کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا۔ آگرہ کے محمد نذیرکی مٹھائی کی دکان ہے جس سے اسے بہت کم آمدنی ہوتی ہے۔ وہ 8بچوں کا باپ ہے اور اس کے 6بچے مخصوص اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو 2سے 3سال میں ان کا تمام جسم مفلوج ہو جائے گا اور چلنے پھرنے، بولنے، سننے اور دیکھنے کی صلاحیتوں سے محروم ہو جائیں گے۔محمد نذیر نے بھارتی صدر کو لکھا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زندہ لاشیں بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا لہٰذا اسے اجازت دی جائے کہ وہ انہیں قتل کرکے اس تکلیف سے نجات دلا دے۔ محمد نذیرنے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکتا تھا میں نے بچوں کا علاج کروایا ہے، مزید علاج بہت مہنگا ہے اور میں اس کی سکت نہیں رکھتا، ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد میں نے پرناب مکھر جی کو خط لکھا ہے۔ نذیر کی بیوی تبسم نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو نارمل زندگی جیتے دیکھنا چاہتے ہیں، اگر بھارتی صدر بچوں کو مار ڈالنے کی درخواست قبول نہیں کرتے تو پھر حکومت ان کاعلاج کروائے۔اس نے بتایا کہ ہمارے سب سے بڑا بیٹا اور چھوٹی بیٹی اس مہلک بیماری سے محفوظ ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…