نیویارک (نیوزڈیسک) دنیا کے آلودگی کا شکار بیس شہروں میں سے بھارت تیرہ کیساتھ سر فہرست ہے اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ بھارت خود کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں تو کھڑا نہ کرسکا تاہم گندگی میں وہ کسی سے پیچھے نہیں ہے، دنیا کے سب سے آلودہ بیس شہروں میں سے تیرہ شہر صرف بھارت میں موجود ہیں۔ گنگا اور جمنا دنیاکے دس سب سے آلودہ دریاو ¿ں میں شامل ہیں۔فضا میں آلودہ مادوں کے اخراج میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے، دنیا کے دس سب سے زیادہ آلودہ شہر وں میں بھارتی درالحکومت دہلی کا نمبر پہلا ہے ¾ پٹنہ، گوالیار، رائے پور بالترتیب دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ¾ کراچی پانچویں، پشاور چھٹے اور راولپنڈی ساتویں نمبر پر ہیں، ایران کا شہر خرم آباد آٹھویں، بھارتی شہر احمد آباد نویں اور لکھنﺅ دسویں نمبر پر ہیں