بیجنگ (نیوزڈیسک) چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا دفاع کرتے ہوئے اقتصادی راہداری پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی متنازع ساﺅتھ چائنا سی سے تیل کی تلاش ختم کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بیجنگ کے دورے پر آئے بھارتی میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پراجیکٹ سیاسی نہیں صرف لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھارت کو اعتراض کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ بھارت متنازع سمندر ساو ¿تھ چائنا سی سے تیل کی تلاش کا کام بند کردے۔ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ ایل اے سی مسائل کا حل نہیں بلکہ چین بھارت تعلقات میں رکاوٹ ہے۔ لہٰذااس پر وضاحت مناسب نہیں ہے۔