اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لبنان میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کی جانب سے ایک تازہ حملے میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر سمیت کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام کی سرحد کے قریب جرود عرسال قصبے میں وادی الرھوہ کے مقام پرحزب اللہ اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوﺅں کے درمیان خون ریز تصادم ہوا۔ بعد ازاں النصرہ فرنٹ کے جنگجو وادی الخیل کی طرف پسپا پوگئے جہاں لبنانی فوج کے ساتھ بھی ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔جرود عرسال میں النصرہ فرنٹ کے حملے میں احمد حرب نامی کمانڈر سمیت حزب اللہ کے کم سے کم پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔دوسری جانب النصرہ فرنٹ نے جرود رعرسال میں وادی الرھوہ کے مقام پر حزب اللہ کے کمپاﺅنڈ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تنظیم کے 12 جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔”ٹویٹر” پر پوسٹ ایک بیان میں النصرہ فرنٹ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوﺅں نے وادی الرھوہ میں حزب اللہ کے ایک مرکز کو “کونکورس” راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک درجن جنگجو ہلاک ہوگئے۔حملے سے قبل حزب اللہ جنگجوﺅں کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں وادی الرھوہ میں ایک بلند مقام پر دکھایا گیا ہے۔