نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت اور امریکا کے درمیان 10سالہ اسٹریٹجیک ڈیفنس فریم ورک معاہدہ طے پا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایسٹن کارٹر نے نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کر دئیے معاہدے کے تحت بھارت اور امریکا مل کر کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ کے خلاف فوجیوں کے حفاظتی ساز و سامان تیار کریں گے۔ معاہدے پر رواں سال جنوری میں صدر باراک اوباما کے دورہ نئی دہلی کے دوران معاہدے پر اتفاق ہوا تھا۔ بھارت کے 3روزہ دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ کسی ایک ملک کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے تاہم پاکستان کو اسلحہ فروخت کیے جانے پر بھارت کے تحفظات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، میری ٹائم، ایئرکرافٹ کیرئیر اور جیٹ انجن بنانے سمیت تعمیرات اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
بھارت و امریکا کا 10سالہ اسٹریٹجیک ڈیفنس فریم ورک معاہدہ طے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































