جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش, مساجد کے اندر کرسیوں کے استعمال پر پابندی , مذہبی حلقوں میں غم و غصہ

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) مسلم اکثریتی آبادی کے حامل ملک بنگلہ دیش میں مساجد کے اندر کرسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خود مختار سرکاری ایجنسی اسلامک فاو نڈیشن نے پچھلے ہفتے ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نمازیوں کو جائے نماز کا استعمال کرنا چاہیے۔ فتوے پر حکومت کے اندر اور مسلم علماءکی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق جب وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کابینہ کے ہفت روزہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے حامی اسلامی گروپس کے سخت ردعمل کے بارے میں بتایا گیا تو وہ حیران رہ گئیں۔مذہبی رہنماو ں اور علماءکی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم اس ناقص اور مفروضہ فتوے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔“ بیان پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک عبدالطیف نظامی نے کہاکہ مساجد میں برسوں سے کرسیاں نمازی استعمال کررہے ہیں۔ ایک قدامت پرست ملک میں مسلمان روایتی طور پر فرش پر نماز ادا کرتے ہیں تاہم حالیہ سالوں میں ملک کی پانچ لاکھ مساجد میں سے زیادہ تر میں بزرگوں اور کمزور نمازیوں کو کرسیاں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔اسلامک فاو ¿نڈیشن کے سربراہ شمیم افضال نے بتایا کہ یہ فتویٰ حضرت محمد رسول اللہ اور ان کے صحابیوں ؓکی روایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے جن پر صدیوں سے عمل کیا جارہا ہے۔شمیم افضال نے کہا کہ کرسیوں سے مساجد کا حسن خراب ہوتا ہے اور ان پر ہندوستان میں بھی اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ”ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ پیغمبر اسلام نے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…