پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھانا میں پیٹرول پمپ پر ہولناک دھماکے میں 90 افراد ہلاک

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکرا(نیوزڈیسک ) گھانا میں کے دارالحکومت میں پیٹرول پمپ پر دھماکے اوراس کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پہلے قریبی ٹرک اڈے پر آگ لگی اور اس نے پیٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پورے اسٹیشن کو راکھ کا ڈھیر بنادیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارش کے باعث لوگوں نے پیٹرول پمپ پرپناہ لے رکھی تھی اور جب پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے دھماکا ہوا تو لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔عینی شاہدین نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ بہت مصروف علاقہ ہے اوریہاں اکثر ٹریفک اورلوگوں کا ہجوم رہتا ہے جب کہ ایک درجن کے قریب چھوٹی بسیں اورکاریں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیٹرول پمپ پر کھڑی تھیں جو جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں اوراس میں بیٹھے مسافرجل کرہلاک ہوگئے۔ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں اتنی بری طرح جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت ایک مسئلہ بن گیا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…