پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے مساجد پرحملوں میں ملوث 16 مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مساجد پر حملوں میں ملوث 16 مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کردیں جب کہ تمام ملزمان مقامی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے مشرقی شہر دمام اوراس سے قبل القاطف میں 2 مساجد پرحملوں میں ملوث 16 مقامی افراد کی تصاویرجاری کردیں جب کہ ملزمان سے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزارڈالرانعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے میں کسی بھی قسم کی معاونت کرنے والے کو 19 لاکھ ڈالرانعام دیا جائے گا۔مساجد پر حملوں میں ملوث مطلوب افراد میں سعید الراشد، فیصل الزہرانی، سویلم الراویلی، ابراہیم الوزن، عبدالہادی الکوہتانی، عبدالرحیم المطلق، احمد الغامدی، محمد الزوہرانی، ہشام الخدیر، حسن الشمیری، سلطان الشوہری، محسن العتیبی، بسام الحیحی، عبدالرحمان الشوہری، محمد الاونزی اور حسن الکوہتانی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 22 مئی کو سعودی عرب کے شہر القاطف کی مسجد میں خود کش حملے میں 21 افراد جاں بحق جب کہ 29 مئی کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…