پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت: گائے کے گوشت کے بعد انڈ ے کھانے پر بھی پابندی عائد

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کم غذائیت کے شکار بچوں کے لیے مفت کھانے کی اسکیم میں انڈوں کو شامل کرنے سے انکار کردیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر ان کے سبزی خور ہونے کے باعث اٹھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شیوراج سنگھ چوہان جین مذہبی برادری سے اتفاق کرتے ہیں کہ انڈے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے فیصلے کی وضاحت بھی نہیں کی گئی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ریاست کے نصف سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ انڈوں میں بھاری تعداد میں پروٹین ہوتا ہے جو کمزوری کا شکار بچے باآسانی ہضم کرلیتے ہیں۔ ‘ان کے مطابق ریاست میں مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی عدم غذائیت کا شکار ہے جو اس اسکیم سے مستفید ہوسکتے تھے۔اس حوالے سے کام کرنے والے ایک سماجی کارکن نے اسکرال ڈاٹ ان پر کہا کہ جو افراد اپنے مذہبی نظریات کی وجہ سے حکومت پر اثر انداز ہورہے ہیں، وہ خود ان اسکیمز سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ جو کمیونیٹیز اس طرح کی اسکیمز سے فائدہ اٹھاتی ہیں، وہ ان کے نظریات سے متفق نہیں جبکہ ریاست میں غذائیت کی کمی کی ذمہ داری لینے کو کوئی تیار نہیں۔اس سے قبل ہندوستان کی متعدد دیگر ریاستیں مفت کھانے کی اسکیمز اور گائے کے گوشت کھانے بھی پر پابندی لگاچکی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…